پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر سوات میں پولیس نے پیر کو ایک 70 سالہ شخص کو 13 سالہ لڑکی سے شادی کرنے پر گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوات میں 13 سالہ لڑکی کی شادی اس کے والد نے 70 سالہ شخص سے کردی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور نابالغ لڑکی کے دولہے اور والد کو حراست میں لے لیا۔نکاح خواں اور شادی کے گواہوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ اس دوران نابالغ لڑکی کو اس کے میڈیکل کے لیے اسپتال بھیجا گیا۔

 

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version