نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے مزید 2 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں ٹائپ-1 وائلڈ پولیو وائرس  کے پائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق، وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 پہلے سے متاثرہ اضلاع سے لیے گئے سیوریج کے مزید چار نمونوں میں پایا گیا ہے، جس سے رواں سال کے ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 112 ہو گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے مختلف اضلاع سے جمع کیے گئے تین اور پشین سے جمع کیے گئے ایک نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ لیب کے ایک اہلکار کے مطابق رواں سال اب تک 33 اضلاع کے سیوریج کے نمونوں میں یہ وائرس پایا گیا ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version