مہنگائی سے تنگ عوام رمضان المبارک میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی توقع کر رہے ہیں تاہم نو منتخب حکومت کی جانب سے 2024 کے نصف تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکساں رکھنے کا امکان ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  پیٹرولیم کی قیمتوں میں 31 مارچ تک کوئی تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی درآمد پر پریمیم فروری میں 10.45 ڈالر سے بڑھ کر 12.15 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے، جبکہ شرح مبادلہ اور بین الاقوامی مصنوعات کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

واضح رہے کہ شرح مبادلہ میں تبدیلی کے علاوہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی درآمدات پر پریمیم بھی 6.50 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہا۔مزید برآں، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بھی اگلے دو ہفتوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version