بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کا ایک جائزہ مشن آج بدھ تیرہ مارچ کو پاکستان پہنچ رہا ہے۔ اس دورے کا مقصد پاکستان کے لیے تین بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کا دوسرا اور آخری جائزہ لینا ہے

یاد رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  کا جو وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، وہ پہلے سے طے شدہ تین بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی پروگرام کا دوسرا اور حتمی جائزہ لے گا۔پاکستانی وزارت مالیات کے دو اہلکاروں نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے اس مشن کے چار روزہ دورے کا باضابطہ آغاز جمعرات 14 مارچ سے ہوگا، جس دوران اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کو آخری بار ریویو کیا جائے گا۔ ان اہلکاروں نے اپنے نام اس لیے ظاہر نہ کیے کہ وہ میڈیا کو کوئی تفصیلات بتانے کے مجاز نہیں تھے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے مشن کا یہ حتمی جائزہ کامیاب رہنے کی صورت میں پاکستان کو تقریباً 1.1 بلین ڈالر کی مالی قسط جاری کر دی جائے گی

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version