بلوچستان کے بندرگاہی شہر میں جمعرات کو کم از کم سات افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ اپنے رہائشی کوارٹرز میں سو رہے تھے۔

گوادر تھانے کے سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) محسن علی کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے سوربندر کے علاقے میں گوادر فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی افراد علاقے میں حجام کی دکان پر کام کرتے تھے اور ان کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے تھا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو گوادر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ گوادر میں قتل ہونے والے سات مزدوروں میں سے کم از کم پانچ کا تعلق میاں چنوں سے تھا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گوادر میں حجام کی دکان کے کارکنوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ بگٹی نے اس معاملے پر رپورٹ بھی طلب کی اور کہا کہ "دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے ہر قسم کی طاقت استعمال کی جائے گی”۔

 

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version