امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امریکہ کے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے، امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا: "پاکستان خطے میں ہمارے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔”ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کا حکومت پاکستان کے ساتھ خاص طور پر سیکورٹی اور تجارتی شعبے میں بہت زیادہ تعاون جاری ہے۔ پٹیل نے سکھ رہنما پر حملے کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی محکمہ قانون اور انصاف اس معاملے کو دیکھ رہا ہے اور وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

اس سے قبل امریکا نے اقتصادی اصلاحات کے لیے پاکستان کی حمایت کا عزم ظاہر کیا تھا۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے میں پیش رفت کی ہے، اور ہم قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے اس کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version