سیشن کورٹ لاہور میں پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی۔

درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی ، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔درخواست گزار نے مزید کہنا تھا کہ پولیس کو مریم نواز کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی ۔ عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔یاد رہے چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاؤسنگ آٹ پریڈ ہوئی جس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے پولیس وردی میں ملبوس ہو کر پریڈ کا معائنہ کیا

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version