قومی کرکٹ ٹیم کی کمان بابر اعظم کو سونپ دی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے کپتان بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 29سالہ بابر اعظم کو پھر سے کپتانی دینے کا فیصلہ ہوگیا ہے اور شاہین آفریدی بورڈ کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے قیادت چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کے قریبی ذرائع نے انہیں قیادت چھوڑنے سے منع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بابر اعظم کو کپتان بنانے کی تجویز دی اور اب بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف 5ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں قیادت سنبھالیں گے۔ذرائع کے مطابق کاکول کے ٹریننگ کیمپ میں بابر اعظم بطور کپتان شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71ٹی ٹوئنٹی میچز میں 42 جیتے اور 23ہارے۔جبکہ چھ ڈرا ہوگئے تھے

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version