سیکورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل کے اطراف کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق جیل کے باہرخار دار تاروں کی تنصیب اور اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے جبکہ جیل سے ملحقہ اڈیالہ روڈ پر پولیس کےناکے قائم کردیئے گئے ہیں۔

علاو ازیں جیل کےمرکزی دروازے پرملاقاتوں پر پابندی کے بینر لگا دئیے گئے ہیں،اڈیالہ جیل سے متصل سڑک پرخاردار تاروں کی فینسنگ کا کام تیز کردیا گیا اور جیل کے باہر غیر متعلقہ افراد اورگاڑیوں کو رکنے کی اجازت نہیں ہے۔ جیل حکام کےمطابق اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کو جانےکی اجازت ہے،میڈیا کی گاڑیاں بھی جیل سے 2 کلومیٹر دور کھڑی ہوسکتی ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version