بھارتی اداکارہ  تاپسی پنو نے اپنے بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو سے خاموشی سے شادی کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی شادی کی تقریب 23 مارچ کو  بھارتی شہر اُدے پور میں منعقد ہوئی جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں نے ہی شرکت کی، اس کے علاوہ شوبز انڈسٹری سے بہت ہی کم لوگ اس شادی میں مدعو تھے۔بھارتی فلم ساز انوراگ کیشپ اور پروڈیوسر کنیکا ڈھلون ان چند مشہور شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے شادی میں شرکت کی۔بھارتی ذرائع کے مطابق تاپسی جلد ہی دوستوں اور ساتھیوں کے لیے ممبئی میں ایک پارٹی دیں گی، توقع ہے کہ وہ اس حوالے سے جلد ہی تاریخ کا اعلان کریں گی۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version