چشمے بنانے والی کمپنی ایسیلور لگزوٹیکا نے جلد ہی آلہ سماعت لگے چشمے کی فروخت کا اعلان کیا ہے۔

حال ہی میں ایک تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ سماعت کی کمزوری سے متعلق مشکلات کا سامنا کرنے والے بوڑھے افراد کو آلہ سماعت کے استعمال سے 24 فیصد کم موت کا خطرہ ہوتا ہے۔ جس کے بعد لاس ویگس میں منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرونک شو (سی ای اس) 2024 کے دوران ایسیلور لگزوٹیکا نے اس نئی ایجاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ چشمہ چہرے کی سمت سے آنے والی آواز کو واضح کرے گا

تفصیلات کے مطابق ایسیلور لگزوٹیکا کا یہ نیا تجربہ چہرے کی سمت سے آنے والی آواز کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوسرے حصے میں اس آلہ کی فروخت شروع ہوگی، جس کے بعد 2025 میں یہ ڈیوائس یورپ میں بھی دستیاب ہوگا۔ یہ عینک سماعت کی معمولی مشکلات کا حل فراہم کرنے کے لئے تخلیق کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق، نوانس آڈیو نامی یہ چشمہ سماعت کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے اور یہ  ڈیوائس اربوں لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ روایتی سماعتی آلات کے مقابلے میں کم مہنگا ہوگا اور اس کی فروخت 2024 کے دوسرے حصے میں شروع ہوگی۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version