پاک فوج نے گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ کے دور افتادہ گاؤں گمبہ پاری میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

پاک فوج نے سات سو اڑتالیس مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔میڈیکل کیمپ میں الرجی، فلو، بخار، معدے اور زچگی کے مسائل، جوڑوں کے مسائل، جسمانی کمزوری، دانت میں درد، پیٹ میں درد، بلڈ پریشر، ذیابیطس اور انفیکشن کے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔علاقہ مکینوں کو بلڈ پریشر، شوگر ٹیسٹ، ای سی جی، الٹراساؤنڈ، لیب ٹیسٹ اور معمولی آپریشن تھیٹر کے طریقہ کار کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ مریضوں کا مفت طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version