ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف بدھ کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ان کی آمد پر ازبک وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (وسطی ایشیا اور ای سی او) اعزاز خان نے ان کا استقبال کیا۔وزیر خارجہ سیدوف دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق، تجارت اور رابطوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے وسیع تر دوطرفہ امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو نئی تحریک ملے گی۔” اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ سعودی ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیراعظم محمد بن سلمان آل سعود کے رواں ماہ مئی میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

 

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version