بگ باس سیزن 17 کے فاتح منور فاروقی سمیت کل 14 لوگوں کو ممبئی پولیس نے ایک حقه پارلر سے کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا۔

منور فاروقی کے ساتھ اُن کے مینیجر صداقت کے خلاف بھی ممبئی پولیس کی سوشل سروس برانچ نے کارروائی کی ہےبھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہےکہ ممبئی میں ایک غیرقانونی حقہ بار چلایا جارہا تھا جہاں کارروائی کی گئی اس دوران اسٹینڈ اپ کامیڈین اور بگ باس 17 کے اسٹار منور فاروقی سمیت  14 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق منور فاروقی اور دیگر کو حقہ پیتے پکڑا جنہیں بعد میں نوٹس دے کر چھوڑ دیا گیا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version