پانی کے بعد چائے دنیا میں سب سے زیادہ پیا  جانے والا مشروب ہے اگر چائے پینے کے یہ فوائد جان لیں تو شاید وہ بھی چائے پینے لگیں جو نہیں پیتے

بلڈ پریشر کو بہتر بنا سکتی ہے

چائے کا استعمال ہماری خون کی شریانوں کے کام کرنے کے طریقے کو بہتر بنا سکتا ہے اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ نائٹرک آکسائڈ نامی مرکب کی دستیابی میں اضافہ کر کے ایسا کرتا ہے، جو ہماری خون کی شریانوں کے اندرونی عضلات کو آرام دینے میں مدد کرتا ہے، جس سے خون زیادہ آزادانہ طور پر جسم میں بہہ سکتا ہے۔

دل کی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے

شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ باقاعدگی سے چائے کا استعمال دل کی بیماری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے، اور ایسا چائے میں موجود پولی فینول مواد کی وجہ سے ہے۔

گلائسیمک ردعمل کو تبدیل کر سکتی ہے

چائے کے پولی فینول ہاضمے کو بہتر اور انسولین کے اخراج کو متحرک کرکے کاربوہائیڈریٹس کے لیے ہمارے جسم کے ردعمل کو منظّم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

سبز چائے اس سلسلے میں سب سے زیادہ مؤثر دکھائی دیتی ہے۔

ذیابیطس کے خطرے کو کم کر سکتی ہے

تحقیق کے مطابق پولی فینولز کا مستقل استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں کچھ ادویات کی طرح مؤثر ہو سکتا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

توجہ اور فوکس کو بہتر بنا سکتی ہے

کیفین اور ایل تھیانین دونوں پر مشتمل مشروبات ہماری توجہ اور فوکس یعنی ارتکاز پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔

ایک کپ سبز چائے 25 ملی گرام ایل تھیانین فراہم کرتی ہے اور اسے بھولنے کی بیماری کم کرنے سے بھی جوڑا جاتا ہے، اس کا استعمال ہمیں بہتر ارتکاز اور توجہ برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یہ صرف سبز چائے ہی نہیں جو یہ فوائد دیتی ہے بلکہ سیاہ چائے پینے کے اثرات سے متعلق ایک مطالعہ میں بھی تیز کارکردگی، بہتر یادداشت اور کم غلطیوں کو رپورٹ کیا گیا ہے۔

ہڈیوں کی صحت میں مدد گار

اس بات کے کچھ ثبوت موجود ہیں کہ چائے، خاص طور پر سبز چائے کا انتخاب ہڈیوں کی کثافت کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں فریکچر کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

چائے کے بہت سے طبی فوائد ہیں۔ یہ ایک پُرسکون کرنے والا مشروب ہے جو ہماری توجہ اور فوکس کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے، دل کا دوست ہے، آنتوں کے لیے اچھا ہے اور بلڈ شوگر کو منظّم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ چائے ایک مفید آپشن ہو سکتی ہے اگر آپ کافی کے مقابلے میں کم کیفین کے ساتھ ذائقے دار، کم کیلوری اور بغیر میٹھے کے گرم مشروب کی تلاش میں ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version