گلگت کے سب ڈویژن دنیور کے گاؤں سلطان آباد سے 20 جنوری کو لاپتہ ہونے والی 13 سالہ فلک نور کو پولیس نے 2 ماہ بعد بازیاب کرالیا۔

وہ آج چیف کورٹ گلگت میں پیش ہوئی جنہوں نے اسے دارالامان بھجوا دیا۔ بچی نے اپنے والد سے چیف جسٹس کے چیمبر میں ملاقات کی۔ بچی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ عدالت نے فلک نور کو اگلی پیشی تک دارالامان میں رکھنے کا حکم دیا۔ کیس کی دوبارہ سماعت پیر 8 اپریل کو ہوگی۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version