ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ کابل پر طالبان کا قبضہ ہوا تو اس وقت بانی پی ٹی آئی کے بیان کو پسند نہیں کیا گیا اور اس کے بیان کے بہت سے اثرات سامنے آئے۔

ایک پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بیان کے بعد سے پاکستان کو سب سے زیادہ قرض دینے والے ادارے اور اس کے سپورٹر کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہوگئے تھے، جو اب آہستہ آہستہ بہتر ہوئے ہیں۔گفتگو کے دوران ٹیکس اصلاحات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے میپنگ کرنی پڑے گی اور یہ ایک دو دن کا کام نہیں ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version