فلم ’ٹائی ٹینک‘میں کیٹ ونسلیٹ کے ساتھ ساتھ انھیں ڈوبنے سے بچانے والے تختے کا بھی بڑا چرچہ رہا تھا۔

1997 میں ریلیز ہونے والی فلم کے بعد اس بات پر کافی بحث بھی چھڑی رہی کہ لکڑی کا وہ تختہ جو روز (کیٹ وینسلیٹ) کو سمندر کے پانی میں ڈوبنے سے بچائے رکھتا ہے، کیا وہ جیک (لیونارڈو ڈی کیپریو) کا بوجھ برداشت کرنے سے قاصر تھا۔فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ہیرو اور ہیروئین اس لکڑی کے تختے پر چڑھنے کی متعدد کوششیں کرتے ہیں، لیکن تختہ صرف ایک فرد کو ہی ڈوبنے سے بچا سکتا ہے۔ لہٰذا جیک اپنی محبوبہ روز کے لیے اس تختے کو چھوڑ دیتا ہے۔

شائقین کو اعتراض تھا کہ ہیرو بھی لکڑی کے اس تختے پر چڑھ کر اپنی جان بچا سکتا تھا۔ 2022 میں ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے ان قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کے لیے سائنسی بنیادوں پر ایک ٹیسٹ کیا تھا۔ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہائپوتھرمیا ایکسپرٹ کی مدد سے لکڑی کے ٹکڑے کا فارنزک تجزیہ کیا گیا، کیٹ اور لیونارڈو ڈی کے ہم وزن مرد اور خاتون کا انتخاب کیا گیا اور انھیں برفیلے پانی میں چھوڑ دیا گیا، اس سے یہ بات سامنے آئی کہ تختہ صرف ایک فرد کا وزن برداشت کرسکتا تھا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version