وفاقی وزیر برائے مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان پیر کو اسکردو پہنچے اور گلگت اور اسکردو کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا معائنہ کیا۔

انہوں نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبدالسمیع اور وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود کے ہمراہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا‘ انہوں نے ہدایت کی کہ گلگت اور سکردو کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر زیادہ توجہ دی جائے۔ علیم خان نے مزید کہا کہ پتھروں اور مٹی کے گرنے سے بچنے اور جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) سے کہا کہ وہ بھاری مشینری کے ساتھ ان شاہراہوں کے وسیع سروے کو یقینی بنائے تاکہ فوری اقدامات کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں مناسب اقدامات کے ساتھ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ عبدالعلیم خان کو ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبدالسمیع نے بریفنگ دی۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version