لکی مروت میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لکی مروت کے گاؤں اکری خانزادہ خیل میں پیش آیا جہاں 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version