وزیر اعظم شہباز شریف دوسری مدت کے لیے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بندرگاہی شہر کے اپنے پہلے دورے پر بدھ کو کراچی پہنچے۔

فیصل ایئربیس پہنچنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں کریں گے جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف تاجر برادری کی اہم شخصیات اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں وزیراعظم ملکی معیشت کی بہتری کے حوالے سے تاجر برادری سے تجاویز لیں گے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version