نومئی کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پانچوں ملزمان کو 16ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ ایم پی او کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیے۔پانچوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹان میں 9مئی کا مقدمہ درج ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 20مارچ کو ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی اور ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں مچلکے جمع کرانے کے بعد گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے 5جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 19ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version