قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے رخت سفر باندھ لیا۔نسیم شاہ والد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ والد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔اس سے قبل بابراعظم، افتخار احمد اور امام الحق بھی عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچ چکے ہیں۔یاد رہے کہ نسیم شاہ، بابر اعظم اور افتخار احمد حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں تھے۔نسیم شاہ نے اسلام آباد کی نمائندگی کی جو کہ پاکستان سپر لیگ 9کی فاتح قرار پائی۔ اس کے علاوہ بابراعظم پشاور زلمی کے کپتان تھے جب کہ افتخار احمد ملتان سلطانز کی نمائندگی کررہے تھے جو فائنل میں رنر اپ ٹھہری

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version