محمد رضوان نے شاہد آفریدی اور محمد حفیظ کو بھی پیچھےچھوڑتے ہوئےٹی ٹوئنٹی نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر جو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں بلے باز کے طور پر خدمات دے رہے ہیں، ابتدائی دو میچوں میں بڑی اننگ نہیں کھیل سکے ہیں انہوں نے لیکن موجودہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ،شعیب ملک اورسابق کپتان شاہد آفریدی جیسے ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے

ہیملٹن میں ہونے والے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لیکن اس مختصر ترین اننگ میں بھی ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے. 7 رنز کی اننگ میں محمد رضوان کا ایک چھکا بھی شامل تھا۔جو ٹی ٹوئنٹی میں ان کا مجموعی طور پر 77 واں چھکا تھا۔ اس طرح، وہ مختصر دورانیے کی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں.

سابق کپتان اورموجودہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ ان کے پیچھے ہیں جنہوں نے 76 چھکے اپنے کیریئر میں لگائے۔شاہد آفریدی 73 چھکوں کے ساتھ تیسرے جبکہ  شعیب ملک 69 چھکوں کے ساتھ اس فہرست میں  چوتھے نمبر پر ہیں۔بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں اور انہوں نے اب تک 55 چھکے لگائے ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version