انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کی لانچنگ کردی ہے۔

ٹرافی ٹور کی لانچنگ نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن کی  ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ  میں کی گئی، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل اور امریکا کے کھلاڑی علی خان نے  کی ورلڈ کپ ٹرافی کے ٹور کی لانچنگ کی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کے دوران 15 ممالک کا دورہ کرے گی۔ٹرافی کو 18 سے 23 مارچ تک نیویارک، ڈیلس اور ہوسٹن کا ٹور کرایا جائے گا، امریکا کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی کو ویسٹ انڈیز کا دورہ کرایا جائے گا

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version