بلوچستان کے شہر تربت کے قریب نیول ایئر بیس پر گزشتہ شب رات دیر گئے مسلح دہشت گرد حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، اس دوران علاقہ گولیوں اور دھماکوں سے لرز اٹھا۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پیر کی شب بلوچستان کے علاقے تربت میں نیول بیس پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے چار حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ بلوچستان لیبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری کا دعویٰ کیا ہے۔پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے تربت میں بحریہ کی بیس پی این ایس صدیق پر حملے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران فرنٹیئر کانسٹبلری کے اہلکار سپاہی نعمان فرید ہلاک ہوئے ہیں۔کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تربت پولیس کنٹرول کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ واقعہ پیر کی شب تقربیاً 10 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں بی ایل اے کی جانب سے ایک ہفتے میں یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔ گزشتہ ہفتے عسکریت پسندوں نے بلوچستان کے ساحلی علاقے گواد پورٹ کمپلیکس پر حملہ کیا تھا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version