پی سی بی کے سابق چیئرمین اور معروف سفارتکار شہریار ایم خان لاہور میں انتقال کرگئے۔

مرحوم شہریار خان ہفتے کی صبح طبعیت خراب ہونے پرخالق حقیقی سے جاملے، مرحوم کی عمر 89 برس تھی، پسماندگان میں بیوہ اور چار بچے شامل ہیں۔مرحوم کی میت بذریعہ ایئر ایمبولینس کراچی لائی جائے گی اور نماز جنازہ کراچی میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شہریار خان پاکستان کے کامیاب سفارت کاروں میں شامل رہے، جنہوں نے 1957 میں پاکستان فارن سروس میں شمولیت اختیار کی اور انگلینڈ، اردن اور فرانس میں فرائض سرانجام دیے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version