کیڈٹ کالج مظفرآباد نے بدھ کے روزچیٹر کلاس میں سیشن ایوارڈنگ تقریب 2024/2025 کا انعقاد کیا جس کا مقصد کیڈٹس کو ذمہ داریاں سونپنا تھا۔

تقریب میں پاکستان کی 10 اعلیٰ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور غیر ملکی سائنسدانوں نے اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی جبکہ 75 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر واصف محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج مظفرآباد ایک اعلیٰ معیار کا ادارہ ہے اور کیڈٹس کی کارکردگی بہت متاثر کن ہے اور اس کا سہرا ان کے اساتذہ کو جاتا ہے جنہوں نے ان کی صلاحیتوں کو نکھارا۔

انہوں نے کہا کہ کیڈٹس کی کارکردگی سے واضح ہوتا ہے کہ ادارے کے اساتذہ نصابی، غیر نصابی اور تعلیمی سرگرمیوں میں بھی اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھار رہے ہیں۔ بریگیڈیئر واصف نے کہا کہ یہ ادارہ فوج کی قیادت کو تیار کر رہا ہے اور یہ کیڈٹس اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد قوم کی خدمت کرتے ہیں.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی 10 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے کیڈٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کیڈٹ کالج کو ایک مثالی ادارہ قرار دیا اور کہا کہ یہ کیڈٹس قوم اور پاکستان کے مستقبل کا اثاثہ ہیں جو اپنے قومی پرچم کو فخر کے ساتھ سربلند رکھیں گے۔ مہمانوں نے کیڈٹس کو ذمہ داریاں سونپتے ہوئے  ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کیڈٹ کالج کے نگراں پرنسپل نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں شیلڈز پیش کیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version