آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے مسئلہ کشمیر کی عالمی سطح پر وکالت کرنے میں سمندر پار کشمیریوں کے گراں قدر تعاون کو سراہتے ہوئے امن اور ترقی کے فروغ میں ان کے کردار پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی دارالحکومت جموں کشمیر ہاؤس میں ڈڈیال سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے جلد پرامن حل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version