کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اے پی ایچ سی کے زیر حراست سینئر رہنما نعیم احمد خان کی قیادت میں جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ (جے کے این ایف) پر بھارتی حکومت کی پابندی کو ریاستی دہشت گردی کی ڈھٹائی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اے پی ایچ سی کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر میں آزادی کی حامی تنظیموں کے خلاف پابندی کو دہشت گردی کی ایک اور کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version