پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لانڈھی کے علاقے میں خودکش حملے میں نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار تمام غیر ملکی محفوظ ہیں اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ آج کے اوائل میں لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں جب کار پر حملہ ہوا تو اس میں پانچ غیر ملکی شہری سوار تھے، حملے میں ملوث دو دہشت گرد مارے گئے۔ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور پیدل تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے عسکریت پسندوں سے چھ دستی بم، ایک ایس ایم جی اور تین میگزین برآمد کیے۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ حملہ آوروں کے پاس پٹرول کی دو بوتلیں بھی تھیں۔ تمام اشیاء حملہ آوروں کے پاس ایک بیگ میں تھیں،ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گرد کے خود کو دھماکے سے اڑا لینے کے بعد دھماکے میں قریبی گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ پولیس موبائل قریبی پٹرول پمپ پر کھڑی تھی جو دھماکے کی آواز سن کر موقع پر پہنچ گئی، انہوں نے مزید کہا کہ شرافی گوٹھ تھانے کے اہلکاروں نے بھی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے انکشاف کیا کہ حملہ آج صبح 6 بجکر 50 منٹ پر کیا گیا۔ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ ملازمین کو لے جانے والے ہدف کے پیچھے سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ کمپنی کی گاڑی بھی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے وین پر فائرنگ کی، جبکہ وین کے پیچھے موجود سیکیورٹی گارڈز نے جوابی حملہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے  کہ مارے گئے دہشت گرد کی فنگر پرنٹس سے شناخت کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version