لکی مروت میں نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ کے باعث زخمی ہوگیا ہے

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو منجیوالا لنک روڈ پر وانڈاحاجی گل کے قریب ناکہ لگا کر لوگوں کا قیمتی سامان لوٹ رہے تھے۔ اطلاعات پر مقامی نوجوانوں کی چغہ پارٹی ڈاکوؤں کے پیچھے نکل پڑئی۔جس کے باعث فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔مقامی نوجوان شاہد اللہ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہو گیا جس کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی رپورٹ پولیس نے درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version