ایبٹ آباد کا رہائشی جوڑا سی ایس ایس کے امتحان میں کامیاب ہوگیا۔

سول سروسز 2023 کے امتحانات کے نتائج میں کامیاب امیدواروں میں ایبٹ آباد کا رہائشی ایک جوڑا بھی شامل ہے جو ہزارہ بھر میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ڈاکٹر حذیفہ اورنگزیب کامیابی کے بعد محکمہ پولیس اور ڈاکٹر حاجرہ محکمہ ان لینڈ ریونیو میں شامل ہو گئی ہیں۔جوڑے کا ایک سال قبل نکاح ہوا تھا اور ایک ماہ بعد رخصتی متوقع ہے،جوڑے نے ایک ساتھ 2023 میں سی ایس ایس کے امتحان میں حصہ لیا اور دونوں نے کامیابی حاصل کر لی۔

جوڑے کا کہنا تھا کہ سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے پر دونوں گھروں میں خوشی کا سماں ہے،خدمت کا جذبہ لیکر سی ایس ایس کے امتحان میں شریک ہوئے تھے،انشاء اللہ ہر صورت میں ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ دوسری جانب سی ایس ایس امتحانات کے کامیاب امیدواروں کی فہرست میں چند حیرت انگیز حقائق سامنے آئے ہیں۔ کوٹے کے حساب سے سب سے کم منتخب امیدواروں کی تعداد سندھ شہری علاقوں اور خاص طور پر کراچی سے صرف 7 ہیں جب کہ سندھ دیہی علاقوں میں کامیاب امیدواروں کی تعداد 32 ہے۔

 

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version