اپر کوہستان کے علاقے زیدکھر میں  لکڑی کا پل گرنے سے تین مزدور ڈوب کر ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

کمیلا پولیس اسٹیشن کے ایک پولیس اہلکار، نقیب اللہ نے کہا، "ہم نے زیدکھر ندی سے تین لاشوں اور دو شدید زخمی مزدوروں کو نکالا ہے اور انہیں قریبی صحت مرکز میں منتقل کر دیا ہے۔”عینی شاہدین کے مطابق مزدور قریبی جنگل سے لکڑی کے شہتیروں کو عارضی پل کے ذریعے سڑک پر منتقل کر رہے تھے جب یہ گر گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ مزدور ندی میں گر گئے اور بہتا پانی انہیں بہا کر لے گیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر  لاشوں کو نکال کر داسو کے سول اسپتال منتقل کیا۔دو زخمی مزدوروں غنی خان اور سید نبی کو بھی اسی ہیلتھ سینٹر میں منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ نقیب اللہ نے بتایا کہ لکڑی کو قانونی طور پر مقامی جنگلات سے کاٹا گیا تھا اور اسے عارضی پل کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version